Advertisement
Advertisement
Advertisement

برکینا فاسو میں کانوائے پر حملہ، 41 افراد ہلاک

Now Reading:

برکینا فاسو میں کانوائے پر حملہ، 41 افراد ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو میں باغیوں کے حملے میں عام شہریوں سمیت حکومت نواز ملیشیا کے درجنوں اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خانہ جنگی اور مسلح تصادم کے شکار مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک بار پھر پُر تشدد کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ برکینا فاسو کے پرتشدد کارروائیوں کے  شمالی گڑھ میں پیش آیا ہے۔

اس حملے میں  فوج کی حمایت کے لیے بنائی گئی حکومت نواز ڈیفینس آف دی مدر لینڈ ( وی ڈی پی) کے رضا کاروں کو نشانہ بنایا گیا جنہیں سیلف ڈیفینس فورس  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے مالی کی سرحد کے قریب واقع قصبے Ouahigouya کے نزدیک وی ڈی پی کی حفاظت میں جانے والے تاجروں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

سرکاری اطلاعات کے مطابق باغیوں کے اس حملے میں سیلف ڈیفینس فورس کے سربراہ لیڈجی یورو بھی ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ مزید افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ افریقا میں مسلح گروپوں کی جانب سے مذہبی اور نسلی بنیاد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مالی، برکینا فاسو اور نائیجر میں رہنے والی کمیونیٹیز سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وسط نومبر میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

برکینا فاسو کی ناقص ہتھیاروں سے لیس حکومت تشدد کی اس لہر کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ سال حکومت کی مدد کے لیے وی ڈی پی کے نام سے رضا کار ملیشیا تشکیل دی گئی تھی۔

برکینا فاسو میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری اس لڑائی میں اب تک 2 ہزار افراد ہلاک اور  14لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر