اومیکرون
کرسمس کے موقع پر آسٹریلیوی لیباریٹری نے سینکڑوں افراد کے کورونا ٹیسٹ کو منفی قرار دے دیاجب کہ ان کا ٹیسٹ رزلٹ مثبت تھا۔
برطانوی خبررساں ادارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سڈنی کی ایک لیب نے کرسمس کے روز ٹیسٹ کروانے والے 400 افراد کی کورونا رپورٹ کو منفی قرار دے دیا جب کہ لیباریٹری ٹیسٹ میں ان میں کووڈ-19 مثبت آیا تھا۔
سڈنی کے سینٹ ونسیٹ اسپتال میں واقع اس لیباریٹری نے کورونا ٹیسٹ کروانے تمام افراد کو کرسمس کی شام ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کے خون کے نمونوں میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی ہیں، اور ان کی رپوٹ منفی ہے۔
لیکن غلطی کا احساس ہوتے ہی لیباریٹری نے آج صبح ہی ایک اور میسج بھیج دیا جس میں اس بات کی تصحیح کی گئی تھی کہ ان کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی نہیں مثبت تھا اور انسانی غلطی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
لیباریٹری کے میڈیکل ڈائریکٹر کا اس بابت کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ غلطی ٹیسٹ کروانے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کے نتیجے میں سرزد ہوئی تاہم اس سنگین غلطی کے ذمے داروں کاتعین کرنے کے لیے ہم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
سینٹ ونسیٹ اسپتال کی لیباریٹری کی جانب سے یہ غلطی ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب آسٹریلیا میں کورونا کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
صرف کرسمس کے دن ہی ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے اکثریت نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھتی ہے جہاں سینٹ ونسیٹ لیباریٹری واقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
