Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی قرارداد کی اقوام متحدہ میں حمایت

Now Reading:

پاکستانی قرارداد کی اقوام متحدہ میں حمایت
munir akram

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے حق خودارادیت کی حمایت میں قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی جبکہ پاکستانی قرارداد کو 81 ممالک کی حمایت حاصل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔

پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد نو آبادیاتی  تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ کوئ بھی ملک جارحیت ، کرفیوز اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قرادادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا انکا حق خودارادیت دیتی ہیں اور حق خودارادیت اقوام متحدہ چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر