
پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز عملے نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، خاتون کسٹمز افسر نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے مشکوک مسافر کے سوٹ کیس کی تلاشی لی، مسافر کے سوٹ کیس کے اندر سے 2200 کلو گرام ہیروئن نکلی۔
ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ فرقان احمد نامی مسافر امارات ایئر لاین سے دبئی جا رہا تھا، کسٹمز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News