Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا تھرپارکر میں واقع کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا ازخود نوٹس

Now Reading:

عدالت کا تھرپارکر میں واقع کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا ازخود نوٹس
کارونجھر پہاڑکٹائی

سول جج  تھرپارکر نے از خود نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا کام بند کرائے اور مشینری اپنی تحویل میں لے۔

تھرپارکرمیں واقع تاریخی اورسیاحتی مقام کارونجھرپہاڑ کی کٹائی کے معاملے پرجوڈیشنل مجسٹریٹ سول جج تھرپارکرنے ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کرنے والی کمپنیاں فوری کام بند کردیں۔

سول جج تھرپاکر نے ایس پی تھرپارکرونگ کمانڈر رینجرز، ننگر پارکراسسٹنٹ کمشنر، مختیارکار ایچ اوزننگر پارکراور ڈانو ڈاندل کو پہاڑوں کی کٹائی کا کام بند کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نےازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں پرکٹائی کرنے والی تمام مشینری اورپتھراٹھانے والی ٹرانسپورٹ کو ہٹایا جائے۔

سول جج تھر پارکر نے کمپنیوں کے مالکان کو 6 جنوری 2022 کوعدالت میں ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرتھرپارکر، ڈائریکٹر معدنیات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت و ثقافت اور دیگر ملحقہ محکمات سے رپورٹس اور دستاویزات طلب کرلیں۔

Advertisement

دوسری جانب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے معاملے پر گونج سنائی دی۔

درخواست گزار نےعدالت کو بتایا کہ کارونجھر پہاڑ کو کاٹا جا رہا ہے۔ کارونجھر پہاڑ نگر پارکر میں ہے اور اس کی خوبصورتی قدرتی ہے۔

کارونجھر پہاڑ پر نایاب پتھرو کی کٹائی ہو رہی ہے۔ اس طرح نگر پارکر کی خوبصورتی کو تباہ کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کارونجھر پہاڑپرتو پورا پاکستان جاتا ہے۔ کون کاٹ رہا ہے کارونجھر پہاڑ کو؟

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ مائینزاینڈ منرلزوالے کاٹ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
چوہدری شجاعت باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب نہیں ہوئے، ترجمان ق لیگ کی تردید
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر