Advertisement
Advertisement
Advertisement

دور دراز علاقوں میں لائیو اسٹاک کے فروغ سے غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، عثمان بزدار

Now Reading:

دور دراز علاقوں میں لائیو اسٹاک کے فروغ سے غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں لائیو اسٹاک کے فروغ سے غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار کو ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عثمان بزدار نے ”آباد“ میں بھرتی کی اصولی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ نے آباد کوہ سلیمان کے علاقے میں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کر دی،”آباد“ کے ذریعے بارانی علاقوں میں آبی ذخائر / ڈیم بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارانی علاقوں میں لائیو اسٹاک اور فشریز کے فروغ کی ہدایت دی، ان کا کہنا تھا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں لائیو اسٹاک یونٹ قائم کرنے کے لئے”آباد“ معاونت کرے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں لائیو اسٹاک کے فروغ سے غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، 13 اضلاع کے کاشتکاروں اور مکینوں کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے آبادنیشنل کانفرنس منعقد کی جائے گی، بارانی علاقوں میں آبی ذخائر کو بحال کرنے پر توجہ ضروری ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ”آباد“ سولر پاؤر واٹر پبمپنگ سسٹم کی تنصیب کا قابل عمل پلان وضع کرے، بارانی علاقوں میں ویلج اور لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں زیتون، بیری اور دیگر پھلدار درختوں کے باغیچے لگانے کا جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، ڈی جی آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر