بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی پہلی تنخواہ کی حقیقت سامنے آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ صرف 75 روپے تھی۔
سلمان خان 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں اور اس وقت اُن کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اداکار سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا۔
سلمان خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ اُنہیں پہلی بار فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے 31 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
