محمد یوسف
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹائلش بلے باز محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔
انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کے لیے 2021 بہترین سال رہا جہاں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار بلے بازی سے تمام مخالف ٹیموں کے خلاف رنز اسکور کیے تاہم وہ صرف 81 رنز کی کمی سے محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تاہم جوئے روٹ انگلینڈ کی جانب سے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 1708 رنز بنائے جب کہ رواں سال روری برنس 530 ، جونی برسٹو 391 ، اولی پوپ 368 رنز کے ساتھ دوسرے سے چوتھے نمبر پررہے۔
A year in review… pic.twitter.com/UKniySg1GE
Advertisement— 7Cricket (@7Cricket) December 28, 2021
محمد یوسف نے 2006 میں 1788 رنز اسکور کرکے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز سر ووین رچرڈز کے پاس تھا ۔ انہوں نے 1976 میں 1710 رنز بنائے تھے اور اب اس فہرست میں انگلش کپتان تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
The most Test runs in a calendar year 🙌@yousaf1788, 47 today, was just sensational in 2006! pic.twitter.com/IqArxLyu6J
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 27, 2021
سابق کپتان محمد یوسف نے 2006 میں 11 میچوں کی 19 اننگز میں 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز بنائے تھے جس میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ انہوں نے 202 رنز کی ایک اننگز بھی کھیلی تھی۔
اس موقع پر جوئے روٹ نے کہا مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میرے بلے سے رنز بن رہے ہیں لیکن کسی بھی کپتان کو سب سے زیادہ خوشی میچ جیتنے کی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
