Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کا ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی

Now Reading:

پولیس کا ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی
SBCA

پولیس حکام کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفس پر چھاپے کے دوران سرکاری افسران خوف کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نسلہ ٹاور کے ذمے دار سرکاری افسران کے خلاف عدالتی احکامات پر مقدمے کے اندراج کے بعد آج  ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین کی سربراہی میں پولیس کی تفتیشی ٹیم ایس بی سی اے عمارت کے اندر داخل ہوئی جنھیں دیکھتے ہی سرکاری افسران وملازمین خوف کا شکار ہوئے۔

چھاپے کے دوران پولیس حکام نے منظور کاکا سمیت تمام افسران سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ فیروزآباد تھانے میں درج معاملے پر اصل ذمہ د اران کا تعین کریں گے۔ عدالتی احکامات پر کٹنے والی ایف آئی آر میں ذمہ داران کو گرفتار کیا جائیگا۔

الطاف حسین نے کہا کہ ممکنہ طور پر تفتیشی حکام ماسٹر پلان سمیت دیگر شعبہ جات کے افسران سے بھی پوچھ گچھ کریں گے۔ دیگرمحکموں کےخلاف بھی کارروائی کریں گے۔ ڈی جی ایس بی سی اے و دیگرحکام سےدستاویزات لی ہیں۔ ہم نےمزید دستاویزات مانگی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ کا کہنا تھا کہ سندھی مسلم سوسائٹی سے بھی ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ڈیزائن سے پوچھ گچھ کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے نسلہ ٹاورکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی۔ تحقیقاتی ٹیم فیروز آباد میں درج مقدمے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کے انچارج ایس ایس پی ایسٹ انوسٹیگیشن الطاف حسین ہیں۔

کمیٹی ممبران میں ایس پی جمشید ڈویژن فاروق بجرانی، ڈی ایس پی یوسف جمال، انسپکٹر خوشنود انسپکٹرنثاراحمد شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم پر فیروزآباد میں نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے بعد اینٹی کرپشن کا چھاپہ

پولیس کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر اینٹی کرپشن حکام نے بھی چھاپہ مارا۔ دو روز میں اینٹی کرپشن کا یہ دوسرا چھاپہ ہے۔ گذشتہ روز بھی اینٹی کرپشن نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

 بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام نے نسلہ ٹاور کیس میں ملوث افسران و اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت مانگی تھی۔ اینٹی کرپشن کی دو ٹیمیں نسلہ ٹاور کیس کی تحقیقات کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر