Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی انتہا پسندی، معروف شاعر اکبر الہ آبادی کا نام تبدیل کردیا گیا

Now Reading:

بھارتی انتہا پسندی، معروف شاعر اکبر الہ آبادی کا نام تبدیل کردیا گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) کی حکومت نے انتہا پسندی کی تمام حدوں کو پار کرلیا۔

یو پی حکومت نے اردو ادب کے معروف شاعر کے انتقال کے 100 سال بعد ان کا نام اکبر الہ آبادی سے تبدیل کرکے اکبر پریاگ راجی کردیا ہے۔

سید اکبر حسین رضوی المعروف اکبر الہ آبادی کا نام ریاست یو پی کے  اعلیٰ تعلیم سے متعلق ایک نیم سرکاری ادارے ’ہائر ایجوکیشن سروسز کمیشن‘ کی ویب سائٹ پر تبدیل کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن سروسز کمیشن کی ویب سائٹ پر صرف اکبر الہ آبادی کا ہی نام تبدیل تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ ان تمام شعرا  کے نام کے ساتھ پریاگ راجی لگادیا گیا ہے جو اپنے نام کے ساتھ الہ آبادی لکھا کرتے تھے جن میں  راشد الہ آبادی اور تیغ الہ آبادی کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی حکومت نے  2018 میں بھارت کے تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کر  کے پریاگ راج کر دیا تھا۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے معلومات کے لیے حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

 تاہم ہائر ایجوکیشن سروسز کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے مبینہ طور پر   ویب سائٹ  ہیک ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ  اس حوالے سے سائبر سیل میں شکایت درج کرادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اکبر الہ آبادی کا شمار برصغیر کے مشہور و معروف اردو اب کے شعرا میں ہوتا ہے۔

16 نومبر 1946 کو الہ آباد کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے  اکبر الہ آبادی نے شاعری میں اپنا الگ رنگ پیدا کیا۔ ان کی شہرت ظرافت آمیز اور طنزیہ اشعار پر مبنی ہے۔

بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں

اکبرؔ زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا

Advertisement

پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا

کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا

وہ مشرقیت کے دلدادہ اور مغربی تہذیب کی تقلید کے سخت خلاف تھے۔ مغرب زدہ طبقے کو طنز و مزاح کی چٹکیاں لے کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرتے تھے۔

تم شوق سے کالج میں پھلو پارک میں پھولو

جائز ہے غباروں میں اُڑو چرخ پہ جھولو

لیکن ایک سخن بندہٴ عاجز کا رہے یاد

Advertisement

اللہ کو اور اپنی حقیقت کو نہ بھولو

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر