Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ این آئی بی پروگرام ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کی شناخت پر کام کرتا ہے ‘

Now Reading:

’ این آئی بی پروگرام ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کی شناخت پر کام کرتا ہے ‘
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این آئی بی پروگرام ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کی شناخت پر کام کرتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کراچی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں نیشنل آئیڈیا بینک کے صوبائی سطح کے مقابلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل آئیڈیا بینک (NIB)، اکیڈمی، حکومت اور صنعت کے درمیان تعاون کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال اور کاروبار اور گورننس ماڈلز میں جدت کے ذریعے مقامی مسائل کو حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیڈیا ہنٹنگ کمپیٹیشن کا مقصد صنعتی مسائل اور سماجی چیلنجز کا مؤثر انداز میں حل تلاش کرنا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ این آئی بی پروگرام ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کی شناخت پر کام کرتا ہے این آئی بی پروگرام کے اسٹیک ہولڈرز تاجروں کو ان کے کاروبار کے فروغ کے لیے مناسب شناخت اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

عمران اسماعیل نے کہا کہ صحت مندانہ تعلیمی سرگرمیوں و مقابلوں کی تقریبات یونیورسٹیوں کے مثبت امیج کو بڑھاتے ہیں اور اس طرح کے مقابلے ملک کے صنعتی مستقبل کے لیے مجموعی شراکت پر بھی اہم اثر ڈالتے ہیں۔

بعد ازاں تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جیتنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے اور ان کو بھی مبارکباد بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر