Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقررہ مدت کے اندر نجکاری پروگرام مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، محمد میاں سومرو

Now Reading:

مقررہ مدت کے اندر نجکاری پروگرام مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، محمد میاں سومرو

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ ہم مقررہ مدت کے اندر نجکاری پروگرام مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر توانائی حماد اظہر نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں پاکستان اسٹیل ملز اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے واجبات کی ادائیگی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی کو کابینہ کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

حماد اظہر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے منظور شدہ اسٹرکچر کے تحت ذیلی کمپنی کو یوٹیلیٹی کنکشنز کی فراہمی ضروری ہے۔

Advertisement

وزیر توانائی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس اسٹیل ملز کو این-او-سی فراہمی کرے تاکہ نجکاری/بحالی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس غیر وصول شدہ واجبات کی ادائیگی اور وزارت نجکاری کو این او سی دینے سے متعلق معاملہ اپنے بورڈ کو بھیجے گا اور جلد ہی بورڈ اجلاس میں متعلقہ معاملے کو حل کرے گا۔

اجلاس میں وزیر توانائی کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے لیے ٹائپ ٹیسٹنگ لائسنس میں توسیع کی سفارش پیش کی گئی۔

وزیر نجکاری کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہم پٹرولیم ڈویژن سے لائسنس میں توسیع کی سفارش کرتے ہیں۔

اجلاس میں مذکورہ معاملہ این ٹی ڈی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں رکھنے کی تجویز کی گئی۔

محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہم لائسنس میں توسیع ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نیلامی سے پہلے چاہتے ہیں۔

Advertisement

بعد ازاں وزیر نجکاری نے پرائیویٹائزیشن پروگرام کے جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کی۔

وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اعلی پائے کے انٹرنیشنل انویسٹرز نے پری کوالیفائیڈ کیا ہے اور ہم مقررہ مدت کے اندر نجکاری پروگرام مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اہم اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز برائے نجکاری، پٹرولیم، وزارت انڈسٹریز اور پاور ڈویژن کے سینئر نمائندوں، مالیاتی مشیران، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور سوئی سدرن گیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر