Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس میں ہر ایک سیکنڈ میں دو لوگ اومیکرون کا شکار

Now Reading:

فرانس میں ہر ایک سیکنڈ میں دو لوگ اومیکرون کا شکار

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔ فرانس میں یومیہ کورونا کیسز (مشتبہ اومیکرون ) ریکارڈ 2 لاکھ کی سطح عبور کرگئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر صحت اولیور ویران کا کہنا ہے کہ وزارت صحت  نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار  کورونا کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک روز میں  2 لاکھ سے زائد کیسز کا ریکارڈ ہونا نہ صرف فرانس بلکہ پورے یورپ میں  ایک ریکارڈ ہے۔

ویران  نے کہا کہ گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً  ایک لاکھ 80 ہزار نئے کیسز سامنے آئے تھے جو کہ گزشتہ روز تک ریکارڈ یومیہ  کیسز تھے۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ ہر ایک سیکنڈ میں دو فرانسیسی شہری کورونا وائرس  (مشتبہ اومیکرون ) کا شکار ہورہے ہیں۔

Advertisement

دنیا بھر میں اومیکرون کیسز میں 11 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا اومیکرون  ویریئنٹ تیزی سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے  ہدایت کی ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات کیے جائیں  بصورت دیگر یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی  وبائی امراض سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ ایک ہفتے  میں دنیا بھر میں  اومیکرون کیسز میں 11 فیصد اضافہ ہوا  ہے  جن میں سب سے زیادہ کیسز امریکا  میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ   دنیا بھر میں 20 سے 26 دسمبر کے دوران  4.99 ملین نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 2.84 ملین صرف یورپ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکا میں نئے کیسز  کی تعداد 39 فیصد اضافے کے بعد 1.47 ملین رہی جبکہ افریقا میں 7 فیصد اضافے کے بعد نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75  ہزار رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر