پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ شازیہ منظور نے اداکارہ علیزے شاہ کے بعد پاکستانی کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم کو گرنے سے بچا لیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں گلوکارہ شازیہ منظور ہاتھ میں مائیک لیے کھڑی ہیں اور ساتھ میں گانا چل رہا ہے بتیاں بجھائے رکھ دی اتنے میں اداکارہ جگن کاظم چلتے ہوئے آتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آکر شازیہ منظور کے پاس گر جاتی ہیں جس پر گلوکارہ انہیں اٹھا کر گلے لگا لیتی ہیں اور پھر دونوں ہنستے ہیں۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بہت انجوئے کر رہے ہیں اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اچانک پاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ گر گئی تھیں۔
تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کا بہت مزاق اڑایا گیا تھا۔
اس سے متعلق گلوکارہ شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کے ریمپ پر گِرنے کے لمحے کو سب نے انجوائے کیا۔
شازیہ منظور نے بتایا تھا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب ہم واپس مڑے تو ان کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا۔
گلوکارہ نے کہا کہ پرفارمنس چل رہی تھی لیکن وہ لمحہ لوگوں نے انجوائے کیا۔
جس کے بعد علیزے شاہ نے اس واقعے کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔
علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گِرنے کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ اس رات ایک غلط فہمی کی وجہ سے میں پھسل گئی تھی۔
علیزے شاہ نے لکھا تھا کہ میں بائیں طرف جا رہی تھی جبکہ شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے ہم دونوں میں ایک غلط فہمی ہوئی اور اسی دوران میں پھسل گئی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ اس واقعے کے بعد شازیہ منظور نے مجھے پیار سے اٹھایا اور میرا حوصلہ بڑھایا۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
