
نیٹو نے آخرکار روس کو سلامتی کے تحفظات پر مذاکرات کی پیشکش کردی۔
نیٹو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے روس اور نیٹو ممالک کے نمائندوں کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ سکیورٹی معاہدے کے مسودے پر 12 جنوری 2022 کو مذاکرات کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روس، نیٹو کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے اسٹولٹن برگ نے 12 جنوری 2022 کو ملاقات کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اور نیٹو کے لیے بات چیت کرنا منطقی ہوگا۔
روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تاریخ، ماڈل، طریقہء کار اور وفد میں شامل حکام کے انتخاب پر کام کیا جا رہا ہے۔
تقریباً دو ہفتے قبل روس نے امریکا اور نیٹو کو دو معاہدوں کا مسودہ پیش کیا تھا۔ روس نے اپنی شرائط میں سوویت یونین کے تحلیل ہونے کے بعد نیٹو میں شامل ہونے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان علاقوں میں فوج یا ہتھیار تعینات نہ کریں جہاں اُنہیں روس کے لیے خطرہ سمجھا جا سکے۔
شرائط میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ بھاری بمباروں اور جنگی جہازوں کو ان کی قومی فضائی یا آبی حدود سے باہر کے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جہاں سے وہ حملہ کرسکیں۔
سالانہ نیوزکانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ اگلے ماہ سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم اُنہیں نیٹو سے فوری اور ٹھوس اقدامات کی توقع ہے۔
پیوٹن نے کہا تھا کہ اُنہوں نے مغربی ممالک کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ نیٹو کی مشرق کی جانب کسی بھی طرح کی پیش قدمی روس کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News