Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے ڈیرے

Now Reading:

لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے ڈیرے
اسموگ

لاہور میں ناصرف اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے بلکہ شہری آنکھوں اورسانس کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔

فضائی آلودگی کےاعتبارسے پاکستان کا شہرلاہور آج دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 217 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

Advertisement

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

آج موسم کیسا رہےگا؟

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم آج بھی خشک اور شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم میدانی علاقوں میں رات سے دوپہرتک شد ید دھند چھا ئی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور شدید سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

Advertisement

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ دالبندین، نوشکی،چاغی اورکوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

اسکے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم شدید سرد رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر