Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی عوام دشمن منی بجٹ کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے، شیری رحمان

Now Reading:

پیپلز پارٹی عوام دشمن منی بجٹ کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے، شیری رحمان
شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام دشمن منی بجٹ کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 73 کے مطابق مالی بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نقل سینیٹ میں پیش کی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت اب آرٹیکل 73 کی تشریح اپنی مرضی کے مطابق کرے گی، کیا 600 ارب روپے سے زائد منی بجٹ پر سینیٹ کو بائے پاس کیا جائے گا؟

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے منی بجٹ کے خدوخال طے پاگئے

سینیٹر شیری رحمان اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بے ساکھیوں پر کھڑی تباہی سرکار سینیٹ میں فنانس بل پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: اپوزیشن منی بجٹ کا راستہ روکنے کیلیے پرعزم

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام دشمن منی بجٹ کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے، منی بجٹ سے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

حکومت منی بجٹ لانے پر کیوں مجبور ہے؟ 

منی بجٹ لانے پر مجبور کیوں ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ ارکان کو صاف بتادیا۔

وزیر اعظم نے گزشتہ ہونے والے کابینہ کےاجلاس میں اس حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ عالمی اداروں کے قرض بمعہ سود واپس کرنے کے لئے انہی سے قرض لینے پڑتے ہیں، سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے لے کر ہمیں غلام قوم بنادیا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ماضی میں اربوِں ڈالر کے قرض نہ لئے ہوتے تو آج ملک معاشی دلدل میں نہ پھنسا ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کے غلط فیصلوں کو قوم کو آج بھگتنا پڑا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ عوام کی ٹیکس کی کثیر رقم عالمی اداروں کو سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے، پوری قوم سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر