
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں غلامی کا سب سے بڑا نشان نوید قمر ہیں۔
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر شیرین مزاری اور ایم این اے غزالہ سیفی سے اپوزیشن کے رویے پر مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کے نام پر لوٹ مارکرنے والے نوابشاہ کے لٹیروں کے غلام خواتین سے بدتمیزی کرتے نظر آئے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اخلاقیات کا بھاشن دینے والے قومی اسمبلی میں گیدڑ بنے ہوئے تھے، نوید قمرنے ثابت کیا کہ ان کی تربیت بھی شہید بی بی کی نہیں بلاول زرداری کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ نوید قمر کی غیرت کبھی این آئی سی وی ڈی میں بیٹھے اپنے چور بھائی پر نہیں جاگی، اپنے بھائی کی این آئی سی وی ڈی میں پوسٹنگ کے لیے نوید قمر آصف زرداری کے بوٹ پالش کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں غلامی کا سب سے بڑا نشان نوید قمر ہیں، نوید قمر جیسے چیلے اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لیے چھلانگیں لگاتے رہتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھی بدتمیز اپوزیشن سندھ اسمبلی میں حاجی بننے کی کوشش کرتی ہے، موجودہ پیپلزپارٹی قیادت کی سیاسی تربیت سندھ اسمبلی سے لیکر قومی اسمبلی تک دیکھی جاسکتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ نوید قمر کی سیاسی تربیت کے مطابق گھٹیا حرکت کی مذمت کرتے ہیں، شہید بی بی کا نام استعمال کرنے والوں کے غزالہ سیفی کے واقعے پر ٹوئٹر کیوں خاموش ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News