Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی مفادات سے بالاتر ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاک چین دوستی مفادات سے بالاتر ہے، صدر مملکت
صدر پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مفادات سے بالاتر ہے، دونوں ممالک خطے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ایکسپو سینٹر لاہور میں چائنیز ایگرو کیمیکلز کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرصدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہ خطے میں بہت سے ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے، سارک جیسے ریجنل فورم پر ان مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ سپر پاور سمجھنے والےبعض ممالک خود اپنے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، وہ اقلیتوں کے ساتھ بدترین رویہ رکھےہوئے ہیں، بابری مسجد اس کی ایک مثال ہے

Advertisement

ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ پاک چین فری ٹریڈ کا دوسرا فیز دسمبرمیں شروع ہورہا ہے، ہم سیڈ ڈیولپمنٹ جیسی چیزوں میں چین سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

عارف علوی کا کہان تھا کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، بھارت سپر پاور بننے کی کوشش کر رہا ہے لیکن خود اپنے ملک میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان، سکھ اور عیسائی سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کردار ادا کیا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، میں بھی بذات خود سیاحت کا بےحد شوقین ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر سے مالامال ملک ہے جو سیاحوں کیلئے مکمل طور پرکھلا ہے، پاکستانی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے خواہاں ہے، سیاحت سے مختلف تجربات اورنئی جگہیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ٹریفک کا نیا بحران، یونیورسٹی روڈ 51 دن کیلیے بند، شہری رُل گئے
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر