Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
پانی کے مسئلے

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم نے 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسد عمر نے  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ  ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔

 یہ ایک اور قدم ہے ایک ایسے پاکستان کی طرف جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ، ہے ناں کہ طاقتور اور دولتمند طبقہ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بھی صدر مملکت سے ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کی  سزا معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔جس میں واضح کیا گیا کہ ایک مجرم ملک سے باہر جاسکتا ہے تو باقی غریبوں کو بھی معاف کیا جائے اور پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کی سزا معاف کی جائے

واضح رہے کہ دو روز قبل   وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے اطلاعات و نشریات معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اور وزیر قانون و انصاف فروگ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر، چھوٹے چھوٹے جرائم میں ملوث 65 سالہ قیدیوں اور نوعمر بچوں کو جو بیمار قیدی بھی ہیں جن کا علاج جیلوں میں یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ انہیں  ریلیف دینے کے لئے اصولی منظوری دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر