وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔
وزیراعظم گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب نیا پاکستان قومی صحت کارڈ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
اس انقلابی پروگرام کے تحت صوبے بھر کی مکمل آبادی کو فی گھرانہ 10 لاکھ روپے سالانہ تک علاج معالجے اور صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچائی جائیں گی۔
وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
صحت کارڈ کے ذریعے آج سے مفت علاج
صحت کارڈ پر پنجاب کے آٹھ سو سرکاری و نجی اسپتالوں میں آج سے مفت علاج ہوگا۔
پنجاب حکومت 3 سال میں تین سو تیس ارب روپے قومی صحت کارڈ اسکیم پر خرچ کرے گی، ہر کارڈ پر ہر خاندان کو دس لاکھ کا علاج اسپتال داخل ہونے کی صورت میں ملے گا۔
خاندان کے سربراہ قومی شناختی کارڈزپر بھی مفت علاج کراسکیں گے، اس سلسلے میں پنجاب کی ساتوں ڈویژن اور اسلام آباد کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
صحت کارڈ کا مقصد عوام کی بلا تفریق خدمت، تعلق چاہے کسی سیاسی جماعت سے ہو، استعمال کے لیے صرف پاکستانی ہونا ضروری۔ بلا شبہ پاکستان تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت جس کا مقصد سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانا نہ کہ علاج کے بہانے وطن کی دہلیز چھوڑ کر جانا۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 31, 2021
پنجاب کی سات ڈویژن میں یکم جنوری سے 31 مارچ تک مرحلہ وار سہولتیں ہونگی، ساتوں ڈویژن میں ہیلتھ کارڈز اسکیم کا الگ اجراہوگا اور ہر ڈویژن میں اس کی تقاریب ہونگی۔
یکم جنوری 2022 کوسب سے پہلےلاہور کو مفت سہولتیں ملنا شروع ہونگی، جس سے لاہور سمیت قصور، شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ صاحب کے شہری مستفید ہوں گے۔
اسلام آباد میں بھی یکم جنوری 2022 سےقومی صحت کارڈ پر مفت سہولت ملےگی جبکہ باقاعدہ لانچنگ تقریب 15 جنوری کو ہونےکا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
