Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2021 میں کرپٹو کرنسی سےادائیگیوں میں340 فیصد اضافہ

Now Reading:

سال 2021 میں کرپٹو کرنسی سےادائیگیوں میں340 فیصد اضافہ

بعض ممالک میں اب بھی کرپٹو کرنسی کے قوانین موجود ہے مگر کوئی استعمال نہیں ہورہا ہے لیکن سال 2021 میں عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی لین دین میں 340 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ اضافہ خود بلاک چین ٹیکنالوجی کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ پھر این ایف ٹی (نان فنج ایبل ٹوکن) ، ڈجیٹل اثاثوں اور خود میٹا ورس نے جب ان کرنسیوں کو جائز قرار دیا تو اس کے استعمال میں اضافہ لازمی تھا۔ اسی طرح پلے ٹو ارن گیمنگ کی لین دین بھی کرپٹو کرنسی میں ہوتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دنیا میں کرپٹو کرنسی ادائیگیوں کے دوسرے بڑے گیٹ وے 5 ارب 43 کروڑ ڈالر کی بقدر کرپٹو کرنسی کی پروسیسنگ کی جو 67 فیصد اضافہ ہے۔ اس طرح کرپٹو کرنسی ادائیگیوں میں اس سال مجموعی طور پر 168 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی لہر کو دیکھتے ہوئے سب سے پہلے پے پیل نے بٹ کوائن اور ای ٹی ایچ کا اضافہ کردیا۔ پے پیل آن لائن ادائیگیوں کا بہت وسیع پلیٹ فارم ہے جس نے کھلے دل سے کرپٹو کرنسی کو قبول کیا۔ اس کے بعد ایف آئی ایس نے بھی بٹ کوائن قبول کرنے کا اعلان کیا ۔

Advertisement

اگرچہ کرپٹو کرنسی کے متعلق کئی قواعد و ضوابط اب بھی تشنہ ہیں لیکن اپنی سیکیورٹی، ہمہ گیریت، تیز عمل اور غیرروایتی طریقے کی بنا پر یہ اس سال سب سے ترقی کرگئی۔ اس کے مرچنٹ اداروں میں 300 سے 800 کا غیرمعمولی اضافہ بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب تھائی لینڈ میں شعبہ سیاحت، کونزم نامی سپرمارکیٹ اور دیگر اداروں نے بھی کرپٹوکرنسی میں تجارت شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر