Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات میں کون کون ملوث ہے، فہرست پولیس کے حوالے

Now Reading:

نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات میں کون کون ملوث ہے، فہرست پولیس کے حوالے
SBCA

نسلہ ٹاورکی غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےذمہ دار افسران کی فہرست پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورقادرکاکا سمیت 37 افسران کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ ڈی سی بی انچارج صفدرعلی مگسی، ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز حسین کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد مگسی، عبدالسمیع سومرو، طلال احمد مگسی اورعامرعلی علوی، محمد عاصم انصاری کے علاوہ اے ڈی سید عبدالحسیب، رحمت اللہ مغیری، نیازحسین لغاری، سید عمران رضوی، ریحان حسین غوری کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔

فہرست میں شامل نام ایس بی سی اے کے ایس بی آئی ریاض حسین خشک، کاشف نظیر، عبدالعاصم خان، فہد رضا بھمبھرو، عامرعلی عباسی، محمد عامرقریشی، محمد آصف شیخ، عامر حسین، شفیع محمد مگسی، محمد جہانگیر، الطاف حسین سومرو، شاہد محمود، عارف شجاع اور محمد ندیم آرائیں ذمے دار قرار ہیں۔

بلڈنگ انسپکٹر محمد مٹھل لاکھیر، ساجد حسین بھٹی، عمیرخان دایو، آغا شیراز احمد، لئیق احمد بھٹو، اسداللہ چانڈیو، خالد حسین سومرو، ایسرعلی چندانی، حسین علی چانڈیو کے نام بھی فراہم کردہ فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisement

ایس بی سی اے رپورٹ کے مطابق جمشید ٹاؤن میں 2013 میں یہ تمام افسران تعینات تھے۔ نسلہ ٹاور کی این او سی ان افسران کے دورمیں جاری ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رہائشی پلاٹ تھا بعد میں کمرشل کیا گیا۔ جس کے سلسلے میں سائیڈ انسپکشن بھی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا نے خود کیس سنا اور نقشے کی پرمیشن دی۔

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ایس بی سی اے سے سابق ڈی جی منظورکاکا سمیت 37 افسران کی تفصیلات طلب کرلیں۔

پولیس کا حکام کا کہنا ہے کہ تمام افسران کے شناختی کارڈ اور دفتری ریکارڈ کی کاپیاں دی جائیں تاکہ کیس میں پیش رفت ہوسکے۔

Advertisement

ایس بی سی اے کی جانب سے پولیس کی تحقیقات ٹیم کو افسران میں سے کچھ  کے موبائل نمبربھی کچھ نمبر دیےجاچکے ہیں۔

نسلہ ٹاور کیس سے متعلق مقدمے کے اندراج اور تحقیقات میں پیش رفت کے سلسلے میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم سوک سینٹر میں قائم ماسڑ پلان ڈیپارٹمٹ پہنچی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس گرفتاریوں سے بچنے کے لیے تمام افسران روپوش ہوگئے ہیں ہم نے کچھ ریکارڈ اکٹھا کیا ہے اور مزید بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر