Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال نو پر ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اقدامات کریں گے ، کمشنر لاہور

Now Reading:

سال نو پر ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اقدامات کریں گے ، کمشنر لاہور

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ سال نو پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایڈمنسٹریٹو اور سیکورٹی اقدامات کریں گے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت نیو ایئر نائٹ پر پورے لاہور ڈویژن میں ایڈمنسٹریٹو و سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی پولیس نفری تعینات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ، نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

کیپٹن ر محمد عثمان نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو ، پولیس ، ڈالفن ، پی آر یو اور ٹریفک پولیس افسران  فیلڈ میں خود موجود ہونگے ، لاہور پولیس اور رنگ روڈ پولیس مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔

Advertisement

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ پولیس پیٹرولنگ کو بڑھایا جائیگا ، کسی کو طوفان بدتمیزی  پیدا نہیں کرنے دیں گے ، نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی کی کسی کو اجازت نہیں ، تمام درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات پنجاب نورل امین مینگل ، پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس ، رنگ روڈ پولیس کے افسران اور ڈی سیز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر