Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے اجلاس

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے اجلاس
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پنجاب میں ذرائع مواصلات ، تعلیم سڑکوں کی تعمیراور صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل پر درکار بجٹ پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ سنبل نے بریفنگ دی۔

 اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے وزیراعظم کو بریف کیا کہ پنجاب کا حالیہ ترقیاتی بجٹ تاریخی طور پر سب سے بڑا سات سو چالیس ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے تمام منصوبوں  پر درکار بجٹ کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان منصوبوں کو بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کر کے مؤثر  عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے ترقیاتی  منصوبوں سے متعلق عوامی آگاہی کی مہم کومزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے تمام ایم پی ایز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں انتخابی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے عوام سے اپنے روابط کو بہتر بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر