Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا نئے ہائپر سونک ’’زرکون‘‘ کروز میزائلوں کا تجربہ

Now Reading:

روس کا نئے ہائپر سونک ’’زرکون‘‘ کروز میزائلوں کا تجربہ

روس نے ایک درجن کے قریب ’زرکون‘ نامی ہائپر سونک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق دس زرکون ہائپر سونک کروز میزائل فریگیٹ اور دیگر دو میزائل آبدوز سے فائر کیے گئے۔

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس تجربے کو ملک کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کیے گئے زرکون ہائپر سونک کروز میزائل تجربے روسی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم اضافہ ہیں۔

صدر پیوٹن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نئی جنریشن کے اِن ہائپر سونک کروز میزائلوں کا کوئی مقابل نہیں ہے۔

Advertisement

روسی صدر پیوٹن نے 2018 میں ہائپر سونک ہتھیاروں کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دنیا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور امریکا کے میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچ بھی سکتے ہیں۔

مغربی دفاعی مبصرین نے اِن ہائپر سونک کروز میزائلوں کی جدت پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ رفتار، کنٹرول اور بلندی کی اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ہائپر سونک کروز میزائلوں کو تلاش کر پانا اور تباہ کرنا کافی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ہی امریکی صدر بائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان یوکرائن کے تنازع پر دھمکیوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر