Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیگی ایم پی اے پر فائرنگ قابل مذمت ہے، شہباز گل

Now Reading:

لیگی ایم پی اے پر فائرنگ قابل مذمت ہے، شہباز گل
شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیگی ایم پی اے پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لاہور میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوناک ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

(ن) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر نقاب پوش افراد نے حملہ کر دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بلال یاسین کو 2 فائر لگے، ایک گولی ٹانگ اور دوسری پیٹ میں لگی، انہیں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

سردار عثمان بزدار نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلال یاسین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025؛ پی این ایس رہبر کراچی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد
ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری
آئی ایم ایف کا تعاون معاشی اصلاحات کی کوششوں میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کی صدر ورلڈ بینک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر