بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اس نئے سال میں پنجاب میں نئی سرمایہ کاری آئے گی اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
میاں اسلم اقبال نے نئے سال کی آمد پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا سال قوم کے لئے خوشیاں لائے گا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے نئے سال کے آغاز پر نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
اسلم اقبال نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب تیزی سے بڑھیں گے، پنجاب میں نئی سرمایہ کاری آئے گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا، اس نئے سال میں نئی صنعتیں لگیں گی اور معشیت مضبوط ہوگی۔
مزید پڑھیں: ’نیا سال پاکستان کی تاریخ میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
