Advertisement
Advertisement
Advertisement

وجیہ سواتی قتل کیس میں ملزمان چار روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Now Reading:

وجیہ سواتی قتل کیس میں ملزمان چار روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
وجیہ سواتی

ہائیکورٹ نے وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کیلئے ماتحت سیشن عدالت کو بھجوا دیا

امریکی نژاد خاتون وجیہ سواتی قتل کیس میں عدالت نے ملزمان کا چار روز کا ریمانڈ منظورکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں امریکی نژاد خاتون وجیہ سواتی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان کو سول جج  ڈیوٹی جج طلعت وحید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مرکزی ملزم رضوان، والد حیرت اللہ اوران کا ملازم سلطان رشید بھی عدالت میں پیش ہوا۔

وقوعہ کی جگہ دھونے والی خاتون ملازمہ زاہدہ یوسف، ملازم زید یوسف اور ملازم یوسف مسیح  بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے گاڑی سمیت مزید چیزیں برآمد کرنی ہیں ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے ملزمان کا مزید چار روزہ ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

Advertisement

سول جج  ڈیوٹی جج طلعت وحید نے کیس کی سماعت چارجنوری تک ملتوی کردی۔

ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈی این اے سیمپل فرانزک لیب میں جمع

اس سے قبل پولیس نے مقتولہ کی شناخت کے لئے لاش سے حاصل کیے گئے ڈی این اے سیمپل بھی فرانزک لیب جمع کروا دیے۔ لاش کے نمونوں کی میچنگ مقتولہ کی ایک بہن کے ڈی این اے نمونوں سے کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ جلد حاصل کرنے کے لئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے حکام سے سفارش کے ساتھ ساتھ  ڈی این اے رپورٹ ایک ہفتہ میں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا  کہ معاملے میں امریکی سفارت خانہ کے دباؤ کے پیش نظر ڈی این اے رپورٹ جلد حاصل کی جا رہی ہے۔ کیس کی نوعیت حساس ہونے کے باعث ڈی این اے رپورٹ جلد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ معمول کے مطابق ڈی این اے رپورٹ ایک ماہ کے بعد فراہم کی جاتی ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ ملنے پرلاش کو امریکا منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر