Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کی کارروائی، مبینہ دہشتگرد اور اسمگلر گرفتار

Now Reading:

پولیس کی کارروائی، مبینہ دہشتگرد اور اسمگلر گرفتار

لاڑکانہ میں مارکیٹ تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ریلوے اسٹیشن سے مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ سرتاج جاگیرانی کے مطابق گرفتار کیے گیے دہشتگرد کی شناخت محمد علی بلیدی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ دہشتگرد قمبر کے علاقہ وگن کے گاؤں بارا کا رہائشی ہے، جس کا تعلق کالعدم تنظیم سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی (ایس آر اے) سے ہے۔

گرفتار تخریب کار ریلوے ٹریک پر مشکوک حرکات کی شکایت پر پکڑا گیا، کالعدم تنظیم کے گرفتار رکن سے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی 89 انچ ڈیٹو نیٹنگ کورڈ تار اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اعتراف کیا وہ ریلوے ٹریک کو اڑانا چاہتا تھا، محمد علی بلیدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب نوشہرہ میں کینٹ پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اضلاع کو جعلی کرنسی اسمگل کرنے والے دو اسمگلرز گرفتار کر لئے۔

تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نے حسیب الرحمان اور جواد نامی ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

ڈی پی او عمران خان کے مطابق ملزمان سے پاکستانی لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی، یو اے ای درہم اور لاکھوں افغانی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

ترجمان نوشہر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حسیب کا تعلق خیبر ایجسی سے ہے، جو مقامی پولیس کو منشیات اسمگلنگ اور فروخت میں بھی مطلوب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر