Advertisement
Advertisement
Advertisement

 اداکارہ مرونل ٹھاکر کورونا میں مبتلا

Now Reading:

 اداکارہ مرونل ٹھاکر کورونا میں مبتلا

بھارتی اداکارہ و ماڈل مرونل ٹھاکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔
اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، مجھ میں اس کی علامات کی شدت تو کم ہے لیکن میں بہتر محسوس کررہی ہوں۔

اداکارہ مرونل نے لکھا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اس وقت اپنے معالج کی جانب سے بتائے گئے تمام اقدامات کر رہی ہوں۔

انہوں نے خود سے ملنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ منورل ٹھاکر فلم جرسی میں شاہد کپور کے مقابل اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث فلم جرسی کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔

جرسی کی ٹیم کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا وائرس کے حوالے سے نئی گائیڈلائنز کے مطابق ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کی تھیٹرز پر ریلیز کو ملتوی کردیں۔

گوتم تینانوڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی جرسی اس سے قبل تلگو زبان میں بن چکی ہے اور اس میں مرکزی کردار اداکار نانی نے کیا تھا جبکہ تلگو فلم کی ڈائریکشن بھی گوتم تینانوڑی ہی نے دی تھی۔

یاد رہے کہ فلم جرسی کو 31 دسمبر کو تھیٹرز پر ریلیز ہونا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر