لندن میں نوازشریف سےسعودی حکومت کے مشیرعلی عواد العیسری نے اہم ملاقات کی ہے۔
علی عواد العیسری ان دنوں سعودی عالمی امور سے متعلق حکومت کے مشیر ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پاکستان میں سابق سعودی سفیر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی مشیر نے نواز شریف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔
اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی حکومت کے مشیرعلی عواد العیسری نے اس اہم ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی،داخلی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
اس دوران نوازشریف نے موجود ہ حکومت کے بارے میں بھی اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سیاسی وجہ سے نہیں بلکہ بےدخل ہوکر وطن واپس آرہے ہیں، شہباز گل
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے لندن میں قیام کی مدت ختم ہونے کے تناظر میں اس ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان سے آنے والی بعض صنعتی اور کاروباری شخصیات کی بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
