مسلمان خواتین
بھارت میں سوشل میڈیا ایپ پر مسلمان خواتین کی نیلامی پر مودی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
بھارت میں ایک مسلمان خاتون کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو ’بلی بائی‘ نامی ایپ پر ڈالی گئی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا ’’یور بْلی بائی آف دے ڈے از عصمت آرا‘‘ اور نیچے ان کی تصویر بھی موجود تھی۔
بھارتی صحافی عصمت آرا انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے آگاہ نہیں تھی لیکن جب انہیں یہ تصویر ایک دوست کی جانب سے بھیجی گئی تو انہیں اس پر بہت افسوس ہوا۔
عصمت آرا نے وہی وائرل پوسٹ کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ آپ کو مسلمان ہونے کے ناطے اپنے نئے سال کا آغاز اس نفرت کے احساس اور خوف کے ساتھ کرنا پڑے۔
AdvertisementIt is very sad that as a Muslim woman you have to start your new year with this sense of fear & disgust. Of course it goes without saying that I am not the only one being targeted in this new version of #sullideals. Screenshot sent by a friend this morning.
Happy new year. pic.twitter.com/pHuzuRrNXR
— Ismat Ara (@IsmatAraa) January 1, 2022
بھارتی صحافی نے مزید لکھا ’’ مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ صرف میں اکیلی ہی اس ’’سلی ڈیلز‘‘ کے نئے ورژن کا نشانہ بنی ہوں گی، اور یہ تصویر مجھے ایک دوست کی جانب سے آج صبح ہی بھیجی گئی ہے‘‘۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایپ مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئر شیئرنگ پلیٹ فارم ’گِٹ حب‘ پر بنائی گئی تھی لیکن درجنوں لوگوں کی جانب سے شکایت کے بعد اس ایپ کو بنانے والے صارف کو اس پلیٹ فارم سے بلاک کردیا گیا ہے۔
واضح رہے بھارت میں یہ پہلی بار نہیں ہوا جب مسلمان خواتین کو آن لائن نشانہ بنایا گیا ہو، گزشتہ سال بھی ’’سْلی ڈیلز‘‘ نامی ایپ بنائی گئی تھی جس کا مقصد مسلمان خواتین کو نشانہ بنانا تھا۔
What kind of country, social system, police, government allows its women to be auctioned online?
Can that country even be called civilised?— Hana Mohsin Khan | هناء (@girlpilot_) January 1, 2022
دراصل ’سْلی‘ ایک ہتک آمیز لفظ ہے جو ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان خواتین کیلیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس ایپ کے ذریعے مسلمان خواتین کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کی جاتی تھی جسے ’ڈیلز آف دا ڈے‘ کا نام دیا جاتا تھا یعنی خواتین کی انٹرنیٹ پر نیلامی کرنا ۔
حنا محسن نامی ٹوئٹر اکاؤںٹ سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی گئی اور ٹوئٹ میں کہا گیا ’’ یہ کیسا ملک اور سوشل سسٹم ہے جہاں پولیس اور حکومت اپنی خواتین کی آن لائن نیلامی کی اجازت دیتی ہے ، کیا ایسے ملک کو تہذیب یافتہ کہا جا سکتا ہے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
