Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ڈرامے بازی کرکے شکست سے بچنا چاہ رہے ہیں، سعید غنی

Now Reading:

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ڈرامے بازی کرکے شکست سے بچنا چاہ رہے ہیں، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ڈرامے بازی کرکے شکست سے بچنا چاہ رہے ہیں۔

 وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو پتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں شکست ہوگی، یہ ڈرامے بازی کرکے بلدیاتی الیکشن سے بچنا چاہ رہے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہاکہ کراچی سمیت پورے سندھ سےپیپلزپارٹی کامیاب ہونےکی پوزیشن میں ہے، سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانےکیلئےتیارہے۔

انہوں نے کہاکہ جو نئے صدر بنے ہیں پی ٹی آئی سندھ کے وہ رہی سہی پی ٹی آئی کا بھی جنازہ نکال دیں گے، کہتے ہیں کہ ہم صوبہ سندھ میں حکومت بنائیں گے، پتا نہیں کون سا نشہ کرکے آتے ہیں۔

سعید غنی نے کہاکہ جہاں سے صدر پاکستان اور گورنر سندھ جیتے اب کینٹونمنٹ کے الیکشن میں ہم کامیاب ہوئے، جن کاندھوں پر یہ تکیہ کیے ہوئے ہیں اب ان کاندھوں میں بھی سکت نہیں رہی کہ ان کی برائیوں کا بوجھ اٹھا سکی۔

Advertisement

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ حکومت تین برسوں سے عوام پر ظلم کے ریکارڈ قائم کرتی رہی ہے، نئے سال کے آغاز پر پہلی جنوری کو ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے ارسطو وزیر کہتے ہیں کہ بلدیاتی قانون ملک کے لیے خطرہ ہے
اسٹیٹ بینک کو جس طرح ملک کے کنٹرول سے نکالا جارہا ہے وہ ملک دشمنی ہے
2018 میں جیسے ہی انکی حکومت بنی تو پنجاب کے منتخب نمائندوں کو فارغ کردیا گیا
ارسطو کو بتائیں کہ مردم شماری کرانا وفاق کی زمہ داری ہے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ ہم نے جب مردم شماری میں خرابی کی نشاندہی کی تو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

سعید غنی نے کہاکہ وفاق نے کووڈ سے متاثرہ لوگوں کو پیسے دیے تو وہاں ہزاروں لوگ اکھٹے ہوگئے تھے، ہم نے اعتراض کیا کہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے سے کووڈ اور پھیلے گا اسے بینظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا کے مطابق گھروں پر تقسیم کرائیں۔

انہوں نے کہاکہ گندم غائب کرانے کے الزام بھی یہ اسد عمر جھوٹا لگاتے ہیں،وفاقی وزرا نے کہا20 ارب کی گندم غائب ہوئی، پہلےبھی بتاچکےگندم غائب نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ اب پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ آیا ہے ، جو کابینہ سے منظور کرایا گیا
کابینہ میں ایم کیو ایم اور جے ڈی اے موجود تھے انہوں نے منی بجٹ کی مخالفت کیوں نہیں کی؟

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے پی ٹی آئی کی جانب سے عوام پر کیے گئے مظالم میں برابر کی شریک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر