الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 جنوری تک کی آخری ڈیڈلائن دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 331 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جب کہ 880 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔
سینیٹ کے 17 ارکان نے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں، 83 ارکان نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔
قومی اسمبلی کے 102 ارکان نے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں اور240 ارکان نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے 127 ارکان نے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں جب کہ 244 ارکان نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔
سندھ اسمبلی کے 31 ارکان نے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں اور137 ارکان نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔
خیبرپختون خوا اسمبلی کے 40 ارکان نے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں جب کہ105 ارکان نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے 14 ارکان ارکان نے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں جب کہ 51 ارکان نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔
اممبران قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثے کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تک تھی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ارکان سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرواسکتے ہیں، جن ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی انکی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
