
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کی شادی کی سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان،فاسٹ باؤلروسیم جونیئر، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان و دیگر کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں دلہا خوشدل شاہ اور وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان نے روایتی اور ثقافتی انداز اپنایا جبکہ بنوں میں قومی کھلاڑیوں کا عوام نے والہانہ استقبال کیا اورا سٹارز کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔
♥♥ شادی مبارک خوشدل شاہ ♥♥
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار فخر بنوں خوشدل شاہ اپنی شادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر سپر اسٹار کھلاڑیوں وکٹ کیپر محمد رضوان، فاسٹ بولر وسیم جونیئر ، آل راونڈر افتخار خان 💐@iMRizwanPak @MuhammadWasim77 @KhushdilShah_ pic.twitter.com/H6EJzNZ6g2— Wisal khan Wazir (@Wisalkh78944044) January 2, 2022
خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور صارفین کی جانب سے خوشدل شاہ کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News