Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے گنجان 6 آباد شہر

Now Reading:

دنیا کے گنجان 6 آباد شہر

2030 تک دنیا کی آبادی کا 8.8 فی صد حصہ شہروں میں رہے گا۔ بڑے شہر پھیلیں گے اور نواحی علاقوں کو خود میں ملا لیں گے جس سے لوگوں کو طرح طرح کے روز گار میسر آئیں گے، جس کے تحت آبادی میں اضافہ تو یقینی ہے۔

فی الحال دنیا کے 7 گنجان آباد شہر کونسے ہیں دیکھتے ہیں۔

ٹوکیو، جاپان

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی ثقافت میں مستقبل کی دور اندیشی اور ماضی کی روایت دونوں ملتی ہے۔ فی الوقت ٹوکیو سب سے امیر اور گنجان آباد شہر ہے۔

اس شہر کی ابتداء ایک فِشنگ ویلیج کے طور پر ہوئی جس کو ’ایڈو یا ایسٹویری‘ کہا جاتا تھا۔ 18 ویں صدی تک یہ ایشیاء کے پہلا بڑا شہر بن گیا تھا۔

Advertisement

2021 میں ٹوکیو کی شہری اور مضافاتی علاقوں کی آبادی 3 کروڑ 73 لاکھ ہے۔

دہلی، بھارت

3 کروڑ 12 لاکھ آبادی والے دہلی میں پُرانا دہلی اور دارالحکومت نیو دہلی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس شہر کے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ 2030 تک یہ ٹوکیو سے آگے نکل جائے گا۔ تیزی سے بڑھتے اس شہر میں کووڈ اپنی پوری قوت سے حملہ آور ہوا تھا۔

شینگھائی، چین

2.7 کروڑ کی آبادی کے ساتھ شینگھائی دنیا کے سب سے آبادی والے ملک چین کا سب سے آبادی  والا شہر ہے۔

Advertisement

یہ معاشی، صنعتی، شپنگ اور ثقافتی مرکز چین کے نئے معاشی قوت ہونے کا مظہر ہے اور چین کا دنیا کے لیے راستہ ہے۔

بعض اوقات مشرق کے پیرس کے طور پر پکارے جانے والے اس شہر میں دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین تعلیمی، معاشی اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز میں کام کرنے آتے ہیں۔

 ساؤ پولو، برازیل

ساؤ پولو صرف برازیل نہیں بلکہ جنوبی و شمالی امریکا کا سب سے بڑا شہر ہے جس کی آبادی 2 کروڑ 22 لاکھ ہے۔

لاطینی امریکا کا معاشی مرکز بننے سے قبل ساؤ پولو پہلی بار کافی کی کاشت اور کان کنی کی وجہ سے قائم کیا گیا تھا۔

اس شہر میں 19 ویں صدی سے مہاجرین کھنچے چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے آج اس شہر میں زبردست نسلی تنوع دیکھنے کو ملتی ہے۔

Advertisement

میکسیکو سٹی، میکسیکو

میکسیکو کا دارالحکومت کی آبادی تقریباً اتنی ہی ہے جتنی ساؤ پولو کی ہے۔ 2 کروڑ 19 لاکھ کے قریب آبادی والا یہ شہر ایک وسیع سطح مرتفع ہے جسے آتش فشاؤں نے گھیرا ہوا ہے۔

آزٹیک دارالحکومت ٹینوشٹِٹلان کے مقام ہر 16 ویں صدی میں بسایا جانے والا میکسیکو سٹی امریکی بر اعظموں میں قدیم شہری مراکز میں سے ایک ہے۔

ڈھاکا، بنگلا دیش

بنگلا دیش کا دارالحکومت ملک کا معاشی اور صنعتی مرکز بھی ہے۔

ڈھاکا کی ٹیکسٹائل صنعت اعلیٰ سطحی ہے اور اس شہر کی 2 کروڑ 17 لاکھ آبادی کا بڑا حصہ اس صنعت میں مزدوری کرتا ہے۔

Advertisement

برِ صغیر کے دیگر شہروں کی طرح ڈھاکا بھی شدید آلودگی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ صرف گنجان  آبادی نہیں بلکہ اس کا صنعتی سیکٹر اور کئی تعمیری جگہیں بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر