 
                                                      چاکلیٹ
بچوں کیلیے چاکلیٹ اور دودھ لینے کے لیے جانے والا شخص کروڑ پتی بن کر اسٹور سے واپس نکلا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینا کے شہری اپنے بچوں کے لیے چاکلیٹ اور دودھ خریدنے کی غرض سے ایک چھوٹے جنرل اسٹور میں گیا لیکن وہاں سے کروڑ پتی بن کر واپس نکلا۔
ورجینا کے آفیشل لاٹری حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈینس ویلوف بائے نئے ورجینا کے چیسٹرفیلڈ کاؤنٹی کے سیون – الیون اسٹور پر اپنے بچوں کے لیے چاکلیٹ اور دودھ خریدا لیکن اسٹور سے واپس نکلتے ہوئے اس نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ خواب میں لاکھوں ڈالر جیتنے والی خاتون نے حقیقت میں لاٹری جیت لیے
لاٹری حکام نے مزید کہا کہ ٰڈینس نے ایک اسکریچ کارڈ خریدا جس سے اسے 10 لاکھ ڈالر کا پلاٹینیم جیک پارٹ نکل آیا جو پاکستانی روپے میں 17 کروڑ روپے بنتے ہیں اور یہ سب سے بڑا انعام ہوتا ہے جس کے نکلنے کے امکانات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔
This Virginia dad really earned his "#1 Dad" mug when he returned home with chocolate milk AND a $1,000,000 winning Platinum Jackpot scratcher! 😱👏👏👏🤞https://t.co/pNfAUtPHYN
— Virginia Lottery (@VirginiaLottery) December 30, 2021
رپورٹس کے مطابق لاٹری حکام کی جانب سے جیتنے والے کو مکمل رقم 30 سال میں ادا کی جاتی ہے تاکہ وہ ٹیکس کٹوتی سے بچ جائے اور ہر سال کچھ نہ کچھ رقم اسے منتقل کی جاتی ہے لیکن جیتنے والے یہ آپشن بھی دیا جاتا ہے کہ وہ ٹیکس کٹوتی کے بعد جو رقم بچ جائے وہ یکمشت حاصل کرلے۔
جیک پاٹ جیتنے والے خوش نصیب امریکی شہری نے 30 سال کا انتظار کرنے کے بجائے یکمشت رقم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹیکس کٹوتی سمیت دیگر ادائیگوں کے بعد انہیں 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر ادا کیے گئے۔
لاٹری حکام نے کہا کہ ڈینس 10 لاکھ ڈالر کا جیک پارٹ جیتنے والے دوسرے خوش نصیب ہیں حالانکہ لاٹری کے 10 لاکھ ٹکٹ اب بھی فروخت ہونا باقی ہیں جس میں 10 ڈالر سے 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم موجود ہے۔
دوسری جانب لاٹری حکام کی جانب سے یہ ٹکٹ فروخت کرنے والے اسٹور مالک کے لیے بھی 10 ہزار ڈالر بونس رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 