Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگ جہیز میں ٹماٹر کی ڈیمانڈ کررہے ہیں، سراج الحق

Now Reading:

لوگ جہیز میں ٹماٹر کی ڈیمانڈ کررہے ہیں، سراج الحق
تنقید

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹماٹر اب سونا بن چکا ہے، لوگ جہیز میں ٹماٹر کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام آزادی کشمیر مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر کے نرخ سونے جیسے ہوگئے ہیں، کبھی ٹماٹر 17,مٹر5 روپے اور ہیلی کاپٹر کا سفر 55روپے میں کراتی ہے، موجودہ حکومت نے مدینہ کی اسلامی ریاست مدینہ کا مذاق اڑا کے بدنام کیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج غازیوں کے شہر میں آیا ہوا ہوں، ان قبائلیوں کے درمیان ہوں جنہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور آج کا مارچ بزدل حکمرانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ کشمیر کا مسئلہ زمین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ کشمیر کا مسئلہ ضمیر اورعقیدہ کا مسئلہ ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے حکمران بزدلی کیساتھ خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، کشمیر میں 110دن سے کرفیو نافذ ہے، حکمرانوں نے کشمیر کو تنہا چھوڑا ہے لیکن ہم کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر چھوڑیں گے۔

تقریب سے خطاب کرت ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی محبت میں کشمیری جل رہے ہیں، شہید ہورہے ہیں، مائیں جگرگوشوں کے لاشوں کو اٹھا اٹھا کر پکار کررہے ہیں،5اگست سے آج تک جماعت اسلامی کشمیریوں کے لیے مہم چلارہی ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سینیٹرکا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے، میرامسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے اور آزادی کا مسئلہ ہےکیونکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور ہم حکمرانوں کو بیدار کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے لیے اگر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا تو کشمیری ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ جھوٹ بولنے کا میڈل موجودہ حکومت کو ملنا چاہیے کیونکہ جھوٹ بولنے میں ٹرمپ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، حکمرانوں نے ایک کروڑ لوگوں کا نوکریوں کا وعدہ کرکے پانچ لاکھ لوگ بے روز گار قائم کیے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، قبلہ درست نہیں کیا تو عمران خان لوگوں سے پوچھتا پھرے گا مجھے  کیوں نکالا اور اگر آج اگر الیکشن ہوجائیں پی ٹی آئی ایک سیٹ بھی حاصل نہیں کرپائے گی۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مشرف کے علاوہ تمام لوگ پی ٹی آئی میں جمع ہیں اور پی ٹی آئی مشترکہ خیال لوگوں کا مجموعہ اور مسافروں کا ایک ٹولہ ہے جبکہ عمران خان کا ہر دن عوام کے لیے ایک نئے عذاب اور مصیبت کا باعث ہے، حکومت کا کام لوگوں سے ٹیکس نچوڑ کرآئی ایم ایف تک پہنچانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرت ہوئے سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب مصنوعی مسکراہٹوں سے اور جذباتی تقریر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ عمران خان آپ نے قوم کے ہر شخص کو نچوڑا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور پرانی حکومتوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے کیونکہ پرانی حکومتیں قرضہ لینے آئی ایم ایف کے پاس جاتی تھیں اور موجود حکومت بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر