Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس، غیرقانونی تارکین سے پولیس کی بدسلوکی، سخت سردی میں بے دخل کردیا

Now Reading:

فرانس، غیرقانونی تارکین سے پولیس کی بدسلوکی، سخت سردی میں بے دخل کردیا

اپنے پُرتشدد رویے کی وجہ سے بدنام فرانس کی پولیس کا ایک اور گھناؤنا اِقدام سامنے آ گیا۔

فرانس کے شہر کیلیس میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مُقیم تارکینِ وطن کو سخت سردی میں اُن کے خیموں سے نکال کر علاقے سے بے دخل کر دیا۔

کل پیش آنے والے اِس غیر انسانی واقعے کی وڈیو ہیومن رائٹس آبزرورز کے ٹوئٹر پیج سے شئیر کی گئی ہے۔

فرانسیسی پولیس نے وڈیو بنانے والے ہیومن رائٹس آبزرورز پر بھی تشدد کیا۔

Advertisement

وڈیو میں کیلیس میں خیمہ لگانے والے تارکینِ وطن کو علاقے سے نکالنے کے لیے پولیس آنسو گیس کا استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

پولیس نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے تقریباً 30 خیموں اور 5 ترپالوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

وڈیو میں بعض پولیس اہلکاروں کا تارکینِ وطن کے قیام کی جگہ میں جوتوں پر غلاف چڑھا کر داخل ہونا بھی سوشل میڈیا پر مرکز بحث بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فرانسیسی پولیس اور شہر کے دیگر حکام کی طرف سے انگلینڈ جانے کے لیے کیلیس میں جمع تارکینِ وطن کے خیموں کو چاقو سے کاٹے جانے کی وڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آگئی تھیں۔

Advertisement

انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے علمبرداروں کی جانب سے ان وڈیوز پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر