
ایوب پارک فٹ بال گراونڈ میں قائد اعظم فٹ بال چیمپئین شپ کے فائنل میں البدر فٹ بال ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ جناح فٹ بال ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میچ کے لیے خصوص تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور کرنل (ر) ظفر عاصم تھے ۔
اس موقع پر حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انٹر نیٹ اور موبائل کے دور میں جب نوجوان صحت مند سرگرمیوں کی جانب کم توجہ دے رہے ہیں ،اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے کیونکہ تعلیم اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دنا بھی ہماری اہم زمہ داری ہے تا کہ پاکستان قوم ہر لحاظ سے ایک صحت مند قوم بن سکے ۔
انہوں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News