Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اومیکرون دو ماہ میں عالمی وبا کا خاتمہ کردے گا اور سب کچھ نارمل ہوجائے گا‘

Now Reading:

’اومیکرون دو ماہ میں عالمی وبا کا خاتمہ کردے گا اور سب کچھ نارمل ہوجائے گا‘
اومیکرون

اومیکرون

یورپی ملک ڈنمارک کی وزیر صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اومیکرون دو ماہ میں وبا کا خاتمہ کر دے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے وزارت صحت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون اس عالمی وبا کا خاتمہ کردے گا اور اگلے دو ماہ میں سب کچھ معمول پر آجائے گا جیسے پہلے ہوا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اومیکرون بڑی عمر کے افراد کے لئے زیادہ خطرناک

ڈنمارک کے وبائی امراض کے ماہر نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ڈنمارک کے اسٹیٹ سیرم انسٹیٹوٹ میں کی گئی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیکرون سے اسپتال میں داخل ہونے کا رجحان بہت کم ہے اور یہ وائرس ڈیلٹا سے کم خطرناک ہے۔

خیال رہے برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کی گئی تحقیقات میں بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ اومیکرون ، ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک نہیں اور اومیکرون سے وینٹی لیٹر پر پہنچنے کا امکان بھی نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ اومیکرون کے مریض بہت جلد صحتیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس تحقیق کے بعد ڈنمارک کے حکام میں یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ اگلے دو ماہ میں حالات واپس نارمل ہوجائیں گے اور اومیکرون اس وبا کا خاتمے کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اومیکرون ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں، محققین کا دعویٰ

دنیا بھر میں اومیکرون کی شدت میں اضافے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا دراصل اومیکرون کیسز میں اضافہ ہی اس وبا کو خاتمے کی طرف لے جائے گا اور اومیکرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے باوجود یہ بہت جلد ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔

وزارت صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہونے کے باوجود اس کی شدت بہت زیادہ نہیں ہے اور اس سے بہت زیادہ لوگ متاثر ہوں گے لیکن ان افراد میں کوئی خطرے والی بات نہیں ہوگی اور وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر