پاکستان کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شئیر کی گئی ویڈیو میں نمرہ خان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر تاحال لاکھوں لائیکس اور کامنٹس آچکے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
اداکارہ کی پوسٹ کردہ تصاویر کے کامنٹ میں انسٹا صارفین اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
گزشتہ دنوں نمرہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے دوران پروگرام میاں بیوی جیسے قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ سے متعلق بات کی تھی۔

گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں سادگی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے گریز کیا۔
نمرہ خان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم اس پر بات نہیں کر سکتے پلیز۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نمرہ خان کے اس جواب پر شو کے میزبان، پاکستانی لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے موضوع بدلتے ہوئے نمرہ خان سے سوال پوچھا کہ اُن کے خیال میں رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ کیا ہے؟
میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اتنی معلومات اور تصویریں شیئر کرنا درست ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ اُن کے خیال میں قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ ہی سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو بہت زیادہ دکھانا اور نمائش کرنا بن رہی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے فیصلوں کے علاوہ دوسروں کے تبصروں پر بہت زیادہ دھیان اور انہیں اہمیت دینا ہی رشتے ٹوٹنے کی وجہ بنتی ہے۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ آج کل کے لوگ اپنے رشتوں کی بہت زیادہ نمائش کرنے لگ گئے ہیں، اس بات پر بہت دھیان دیا جاتا ہے کہ لڑکا اتنا مشہور ہے، لڑکی اتنی مشہور ہے، دونوں کو کیمرے کا سامنے پیشے کے لحاظ سے دیکھا جاتا ہے اور اندر رشتے کا حال وہ دونوں ہی جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
