Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن نے حکومتی احکامات پر بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

 این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگریز بی اور کیٹیگری سی فہرست کو مکمل طور ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

سی اے اے کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ 15 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی قرار ہے۔

اس کے علاوہ اومیکرون کے پیش نظر یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی کرانا ہوں گے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصد پروازوں کے مسافروں کے بھی ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔

ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سے مثبت کورونا آنے والے مسافروں کو 10 روز کے لیے مخصوص حکومتی قرنطینہ سینٹرز پر رکھا جائے گا۔

مسافروں کا اپنے طور پر سلیکٹ کردہ جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہوگا۔

Advertisement

سی اے اے کے مطابق کسی ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ ہونے پر مسافرخود اخراجات اٹھانے کے پابند ہونگے۔

محکمہ صحت کے سینٹرز میں قرنطینہ ہونے پر اخرجات نہیں لیے جائیں گے، نئی ٹریول ایڈوائزری پر 5 جنوری سے عمل درآمد ہوگا

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر