Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں کے پی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائیگا ،خورشید شاہ

Now Reading:

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں کے پی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائیگا ،خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہاہےکہ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں پی ٹی آئی کا وہاں سے  مکمل صفایا ہو جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں بول نیوزسے خصوصی بات چیت کی۔

انہوں نے کہاکہ کے اب وہ لوگ افسوس کا اظہار کررہے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی بنائی، عمران خان کے پرانے ساتھی کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ شخص ملک کو اتنی مشکل میں ڈال دے گا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ آج پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے، یہ تھوڑے سے وقت میں درست نہیں ہوسکتی، آئندہ جو بھی حکومت آئے گی اس کے لیے بہت مشکل وقت ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہاکہ میرے حساب سے ڈالر اور پیٹرول کی قیمت جون تک دو سو روپے پر پہنچ جائے گی، پیٹرول اور ڈالر کے اوپر جانے سے مہنگائی ہوگی۔

Advertisement

پی پی رہنما نے کہاکہ  پی ٹی آئی کے رہنما پریشان ہیں وہ عمران خان کومشورہ دے رہے ہیں کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ کراؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرصوبے میں الیکشن کا مرکز ضرور بنائیں گے،  لوگوں کی جو غلط فہمیاں ہیں وہ  دور کی جائیں گی، عوام یہ دیکھتے ہیں کہ کس حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر کیا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ  ہم لوگوں کو بتائیں گے کہ پی پی دور حکومت میں کتنا ریلیف ملا، ہماری حکومت میں 25 روپے کلو آٹا تھا آج 70 یا 75 روپے ہے، ہمارے دور حکومت میں چینی 30 روپے تھی آج سو روپے کو کراس کر گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی پی حکومت کے دوران پیٹرول باہر سے مہنگا ملتا تھا ہم لوگوں کو سستا کر کے فراہم کر تے تھے، پی پی دور حکومت میں بجلی کی قیمت آٹھ روپے تھی اب 33 روپے ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر