Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے لداخ پر 60 ہزار فوجی تعینات کردیے

Now Reading:

چین نے لداخ پر 60 ہزار فوجی تعینات کردیے

لداخ: چین نے لداخ بارڈر پر 60 ہزار فوجی تعینات کردیے ہیں جبکہ آمدو رفت کو تیز کرنے کے لیے انفرا سٹرکچر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھارتی سرزمین کے مخالف تقریباً 60 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں جبکہ اپنی افواج کی نقل و حرکت کو تیز کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بڑی تعداد میں چینی فوجی موسم گرما کے دوران اپنی مشقیں مکمل کرکے واپس اپنی تعیناتیوں پر پہنچ گئے ہیں تاہم اب بھی 60 ہزار چینی فوجی بھارت کے مخالف لداخ بارڈر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ‌ بارڈر پر چینی اور بھارتی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے خطرے کا تاثر اب بھی موجود ہے کیونکہ لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کام اب بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی سڑکوں کی تعمیر کا کام دولت بیگ اولڈی کے اطراف کے علاقوں اور پینگونگ جھیل  کے اطراف کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی نے بھی ممکنہ مہم جوئی کے سلسلے میں اقدامات شروع کردیے ہیں، بھارتی فوج نے تمام پہاڑی علاقوں کو کھول دیا ہے تاکہ فوج کو باآسانی ضرورت پڑنے پر حرکت کروائی جاسکے جبکہ بھارتی فوج اپنی تعداد بڑھانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی انسداد دہشت گردی راشٹریہ رائفلز یونیفارم فورس کے دستوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے انفراسٹرکچر کا کام تیز کردیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لداخ میں چین سے جھڑپ، ایک افسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

رپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر دونوں افواج ایک دوسرے کے آمنے سامنے موجود ہیں جبکہ ایک دوسرے پر نظر رکھنے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے نگرانی والے ڈرونز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان معاملات کے حل کے لیے دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے جبکہ مسلسل کوششوں کے بعد کئی مقامات پر معاملات بھی طے پاگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر