Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کا عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

مریم اورنگزیب کا عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف  ثبوتوں کا ٹرک لے کر لاپتہ ہیں، روزانہ سماعت کی درخواست کرنے والے 16 ماہ گزرنے کے باوجود انویسٹی گیشن جمع نہیں کرا سکے۔

انکا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف ’’ثبوت‘‘ سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے ٹائر شاید پنکچر ہوگئے، نہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر آئے، نہ ثبوتوں کے ٹرک آئے اور نہ ہی ثبوتوں کے صندوق پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں ثبوتوں کے وہ صندوق جو آج پیش ہونے تھے؟ 16 ماہ گزر گئے، ایف آئی اے کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی، ثبوت کب پیش کریں گے؟

Advertisement

‎مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ بشیر میمن نے عمران صاحب کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا، نیب کے 58 والیمز نے گواہی دی کی ایک دھیلے کی کرپشن، کک بیک، اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 12 ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی، اب ایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پارہی۔

ن لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر