Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہئے، جسٹس گلزار احمد

Now Reading:

پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہئے، جسٹس گلزار احمد
جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہوناچاہئے۔ ملک کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اسلام آباد بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو دیکھ کر دل خوش ہورہا ہے۔ آج کا دن آپ یوم تشکر کے طور پر منا رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے خطاب میں کہا کہ میں وکیل اور جج میں تفریق تفریق نہیں کرتا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ میں بنچ کی طرف ہوں واپس وکیلوں کے پاس ہی آنا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کے کچھ مسائل ہیں، ان کی کیا نوعیت ہے، اس کا علم نہیں۔ کافی سارے معاملات تو نمٹ چکے ہیں اگر میں کوئی قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ہوا تو ضرور لوں گا۔

Advertisement

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ وکیل کا کام مقدمے کی پیروی کرنا اور جج کا کام مقدمے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ دونوں آئین اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔ معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر