
بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلادیش کی جانب سے ریویو لیا گیا جس کا سوشل میڈیا پر مزاق بن گیا ہے۔
بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب تسکین احمد کی گیند کیوی بلے باز راس ٹیلر کے بیٹ پر جا لگی لیکن حیرت انگیز طور پر صاف بلے کو چھونے والی گیند پر بنگلادیش کی ٹیم کی جانب سے ریویو لے لیا گیا۔
علاوہ ازیں صاف بلے کو چھونے والی گیند پر پہلے بنگلادیشی کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی جس پر امپائر نے ناٹ آؤٹ کا بھی اشارہ کیا لیکن پھر کھلاڑیوں نے مشورہ کے بعد ریویو لے لیا۔
بنگلادیش کی ٹیم کی جانب سے حیرت انگیز ریویو لینے پر کمنٹیٹر بھی زور زور سے ہنسنے لگے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس ریویو کا خوب مزاق بنارہے ہیں اور اسے تاریخ کا بدترین ’ریویو‘ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/btsportcricket/status/1478310766537232388
https://twitter.com/shiv_speaks/status/1478298501800861696
https://twitter.com/_abhinavpareek/status/1478283519952449537
https://twitter.com/JonahAbraham26/status/1478288072609435648
واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بناکر نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف 4 مرتبہ 400 رنز بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار 2010 کے بعد سے اب تک کے ہیں۔ اس دوران آسٹریلیا اور بنگلادیش کے علاوہ کوئی بھی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ میں ایک ٹیسٹ اننگ میں 400 رنز نہیں بناسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News