Advertisement
Advertisement
Advertisement

آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کواحتساب عدالت پیش کردیاگیا

Now Reading:

آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کواحتساب عدالت پیش کردیاگیا
احتساب

پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئررہنماخورشیدشاہ کوآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں

 جوڈیشل ریمانڈمکمل ہونے پراحتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیئرپیپلز پارٹی رہنماآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار ہیں۔ خورشید شاہ کوسکھر کی احتساب عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیاگیا۔

سینئر پیپلز پارٹی لیڈرکواین آئی سی وی ڈی سے ایمبولینس کے ذریعے لایا گیا، خورشید شاہ طبعیت خرابی کے باعث این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔

خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پرصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ،ایم پی اے سید فرخ شاہ سمیت دیگر پی پی رہنما عدالت میں موجودہیں، نیب کی جانب سے خورشید شاہ سے تفتیش کی پروگریس رپورٹ پیش کی جائے گی،احتساب عدالت میں خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

Advertisement

گزشتہ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرنےعدالت کو بتایا تھا کہ خورشید شاہ نیب سے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہاتھاکہ نیب  پیپلز پارٹی رہنماسے مزید تحقیقات کرنا چاہتا ہےجس کیلئےمزید 15 دن کا جسمانی ریمانڈ درکارہے۔

نیب پراسیکیوٹرکاکہناتھاکہ خورشید شاہ کاریمانڈ اب تک ملا تھاکیونکہ آدھا وقت تو اسپتال میں گزر گیاتھا، تاہم عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

خورشید شاہ کو نیب 58 دن تک پہلے ہی ریمانڈ پر رکھ چکی ہےتاہم ابھی تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکی۔

واضح رہے کہ 31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر